لکھ لیں! پاکستان ورلڈکپ کھیلنے آئے گا لیکن بھارت وہاں نہیں جائے گا :آکاش چوپڑا

 

پاکستان کے ردعمل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہوں ، ایشیاء کپ 2023ء کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہی ہوگا: سابق کرکٹ


 سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے کہہ دیا کہ بھارت ایشیاء کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا تو یہ ایک حقیقت ہے۔ پاکستان کے بھارت میں ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کے ممکنہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے آکاش چوپڑہ کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ میگا ایونٹ کے مقابلے بہت چھوٹا ایونٹ ہے اور ورلڈکپ چھوڑنے کا مطلب آئی سی سی سے حاصل ہونے والی بڑی رقم کو چھوڑ دینا ہے۔

آکاش چوپڑا نے کہا کہ میں لکھ کر دے سکتا ہوں کہ پاکستان ورلڈکپ کھیلنے ضرور آئے گا اور بھارت پاکستان نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ردعمل کو سنجیڈگی سے نہیں لے رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ ایشیاء کپ 2023ء کا انعقاد ایک نیوٹرل مقام پر ہوگا۔ سابق کرکٹر نے بھارت کو ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی واحد بورڈ ہے جو ایشیاء کپ کی حاصل ہونے والی رقم نہیں لیتا، بلکہ دیگر ممالک میں تقسیم کردیتا ہے۔




Comments