ٹی 20 ورلڈ کپ؛ قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر

 


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ٹیم کیلئے اچھ خبر، نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ ہونے کے بعد ہفتے کو لندن سے برسبین پہنچ کر قومی اسکوڈ کو جوائن کریں گے۔

شاہین آفریدی 17اور19 اکتوبر کو انگلینڈ اورافغانستان کیخلاف وارم اپ میچ کیلئے دستیاب ہونگے، بیٹر فخر زمان بھی شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ لندن سے برسبین پہنچیں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ گزشتہ 10 روز سے روزانہ بغیر کسی درد کے تیز رفتاری سے چھ سے آٹھ اوورز کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ وہ نیٹ میں باؤلنگ اور بیٹنگ کررہے ہیں مگر میچ انوائرمنٹ کا کوئی نعم البدل نہیں اور وہ اس ماحول میں واپسی کے لیے مکمل تیار ہیں۔

0 seconds of 0 secondsVolume 0%

شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کیلئے بہت پرجوش ہوں، ری ہیب کا یہ پروگرام بہت سخت اور مشکل تھا، اس دوران وہ کئی دلچسپ اور سنسنی خیز میچز نہیں کھیل سکے۔

Comments