بھارت کے پاکستان آکر نہ کھیلنے پر پی سی بی کا بھی منہ توڑ جواب دینے پر غور



  ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کے معاملے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی منہ توڑ جواب دینے  پر غور کرلیا۔ پی سی بی ب بھارت میں ورلڈ کپ 2023 نہ کھیلنے پر غور کر رہا ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز " نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ لاہور میں پی سی بی تھنک ٹینکس کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ میں پاکستان نہ آنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پی سی بی تھنک ٹینک کا اجلاس ہورہا ہے جس میں ایشیا کپ میں شرکت کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنےکا معاملہ زیر غور ہے۔  پی سی بی کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارت کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری  جے شاہ کے بیان کو غیر ضروری اور جلد بازی قرار دیا جائے گا۔ جے شاہ تنہا کوئی فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا مقصد اپنے ارکان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، اگر وہ یہ کام ہی نہیں سکتا تو پھر  اس کے وجود کا کوئی فائدہ نہیں ۔ پاک بھارت میچ سے اے سی سی کو ریونیو ملتا ہے جو  اسے  کرکٹ کے فروغ اور ترقی پر خرچ کیا جاتا ہے، اگر اے سی سی کو یہ ریونیو نہیں چاہئے تو  پھر پی سی بی کیلئے علیحدہ ہو جانا ہی بہتر ہے ۔

سال 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے ، اگر بھارت آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے نہیں آتا تو پاکستان کے بھی نہ جانے کے امکانات ہیں ۔

Comments